سابق کپتان شاہد آفریدی کے گھر 5 ویں بیٹی کی ولادت، تصویر سوشل میڈیا پروائرل

0 28

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے سابق اسٹار آل رائونڈر اور بوم بوم کے نام سے دنیا بھر میں مشہور شاہد خان آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا، شاہد آفریدی نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی ہے۔شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ اللّہ تعالیٰ کی لاتعداد رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے، 4 پیاری بیٹیوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، شکر الحمد اللہ ، میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں سے شیئر کررہا ہوں۔بیٹی کی پیدائش پر شاہد آفریدی کو ٹوئٹر پر ہزاروں افراد نے مبارک باد دی۔ساتھ ہی صارفین نے ان کی تصویر کو شیئر بھی کیا۔سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ ہیں جبکہ دیگر بیٹیوں کے نام انشا، عجوا اور اسمارا ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.