خضدار پولیس کی کارروائی— بجلی کے کھمبوں سے تاریں چوری کرنے والے دو ملزمان گرفتار

17

— عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

 خضدار — ایس ایس پی خضدار شہزادہ عمر عباس بابر کے خصوصی حکم پر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بجلی کے کھمبوں سے قیمتی تاریں اور لوہے کا سامان چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او صدر محمد یوسف چانڈیو کو اطلاع ملی کہ جعفرآباد اور نواں کے علاقوں میں گزشتہ مدت سے 11 ہزار وولٹ تاروں کی چوری کے واقعات بڑھ رہے ہیں، جس سے بجلی کی فراہمی متاثر تھی اور شہری سخت پریشانی میں مبتلا تھے۔

ایس ایچ او نے خصوصی ٹیم تشکیل دی، خفیہ ذرائع متحرک کیے اور مسلسل کوششوں کے بعد ملزمان نبی بخش ولد عبدالکریم اور ولید احمد ولد اشتیاق غلامانی سکنہ جعفرآباد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔

شہریوں نے خضدار پولیس کی اس بروقت کارروائی کو قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔

Comments are closed.