وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی، معاون خصوصی مبارک زیب اور رکن قومی اسمبلی ظہور قریشی کی ملاقات

15

اسلام آباد۔14نومبر :وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ثقافت و قومی ورثہ اورنگزیب کھچی، وزیر اعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب اور رکن قومی اسمبلی ظہور قریشی نے ملاقات کی۔ جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان اسمبلی کے متعلقہ انتخابی حلقوں کے امور اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبد الرحمان کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

Comments are closed.