• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کا انسدادِ پولیو کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب

web desk by web desk
July 13, 2025
in پاکستان, تازہ ترین
0

اسلام آباد۔13جولائی :وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انسدادِ پولیو کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس آپ کے چاروں جانب موجود ہے،ملک بھر سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو رہی ہے،سال 2025 کے دوران اب تک پولیو کے 14 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولیو کے مہلک اثرات سے آگاہی کے باوجود بعض والدین کا اپنے بچوں کے لیے فکرمند نہ ہونا حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں کینسر جیسے موذی مرض کا علاج موجود ہے لیکن پولیو کا کوئی علاج نہیں،والدین پولیو کے خطرے کا ادراک کرتے ہوئے ہمارے پولیو ورکرز سے خود رابطہ کریں۔ وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے ان کی ویکسی نیشن ہر صورت یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے حکومت بھرپور عزم اور تسلسل کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ افغانستان جہاں اس وقت طالبان کی حکومت ہے وہاں بھی بڑے پیمانے پر گھر گھر پولیو مہم کا انعقاد کیا جا رہا ہے،جنگ زدہ غزہ میں بھی فلسطینی مائیں اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلوانا یقینی بنا رہی ہیں۔

Previous Post

پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان

Next Post

غزہ میں ایندھن کی قلت انتہائی سنگین بحران کی سطح پر پہنچ گیا، اقوام متحدہ

Next Post

غزہ میں ایندھن کی قلت انتہائی سنگین بحران کی سطح پر پہنچ گیا، اقوام متحدہ

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.