پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان

ملتان۔ 13 جولائی :وفاقی وزیر مواصلات و صدر پاکستان  استحکام پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں،  دشمن ہماری صفوں میں نفرت، تقسیم اور عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے،ہم سب نے مل کر اس ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو  سانحہ بلوچستان میں شہید ہونے والے  محمد سعید کے لواحقین سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ جنگ کسی ایک قوم، صوبے یا زبان کے خلاف نہیں، بلکہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے۔ ہمیں متحد ہو کر دہشتگردی کے خلاف لڑنا ہو گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ  ہماری بہادر افواج، پولیس اور سکیورٹی ادارے قربانیاں دے رہے ہیں،  پوری قوم اپنے سپہ سالار اور فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ جیسے بھارت کو جنگ میں شکست دی، ویسے ہی دہشتگردی کو بھی شکست دیں گے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر کونے میں تمام قومیتوں کے لوگ مل کر کام کر رہے ہیں، چاہے وہ پنجاب ہو یا کراچی، ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔انہوں نے بلوچستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔ غلام سعید کی لاش جب ان کے گھر چک 72/15 ایل کے پہنچی تو ان کے والد صدمے سے انتقال کر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔اس سے قبل وفاقی وزیر عبدالعلیم خان بلوچستان سانحہ میں شہید ہونے والے محمد سعید کے گھر گئے اور لواحقین سے ملاقات کی ۔انہوں نے شہدا کے لیے دعا مغفرت کی اور شہید محمد سعید کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی

Related Articles

Back to top button