وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ترقیاتی اہداف کے حصول میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے 90 فیصد فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ قائم کیا ہے

20

کوئٹہ13 جون: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ترقیاتی اہداف کے حصول میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے مالی سال 2024-25 کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے 90 فیصد فنڈز کے استعمال کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ یہ شرح گزشتہ 10 سالوں کی بلند ترین سطح ہے، جو موجودہ حکومت کی شفاف، باصلاحیت اور مؤثر گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق ترقیاتی فنڈز کے مؤثر استعمال کا سہرا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی غیر معمولی رہنمائی، سخت مانیٹرنگ اور نتائج پر مبنی گورننس کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مالی سال کے اختتام تک پی ایس ڈی پی فنڈز کے 100 فیصد استعمال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو متحرک کر دیا گیا ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ رواں مالی سال میں مجموعی طور پر 3 ہزار 230 ترقیاتی اسکیمیں مکمل کی جائیں گی، جن کا مقصد عوامی سہولیات کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی کے فنڈز کا شعبہ وار جائزہ کچھ یوں ہے:سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لیے 21 فیصدآبپاشی کے منصوبوں کے لیے 18 فیصدتوانائی کے شعبے کو 2.3 فیصدتعلیم کے شعبے کو 11 فیصدصحت کے لیے 8 فیصدپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لیے 7 فیصدجبکہ پیداواری شعبوں جیسے زراعت، ماہی گیری اور معدنیات کو مجموعی طور پر 6 فیصد فنڈز دیے گئے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ادوار کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی کارکردگی نمایاں اور متاثر کن رہی ہے۔ ماضی میں پی ایس ڈی پی فنڈز کے استعمال کی شرح مایوس کن تھی:مالی سال 2021-22 میں صرف 53 فیصد2022-23 میں 66 فیصدجبکہ 2023-24 میں 55 فیصد فنڈز ہی استعمال ہو سکے تھے۔شاہد رند نے زور دیا کہ ”موجودہ حکومت کی کارکردگی بلوچستان کی تاریخ میں ایک روشن باب ہے، جس نے نہ صرف وعدوں کو عملی جامہ پہنایا بلکہ حکمرانی میں شفافیت، میرٹ اور عوامی فلاح کو مرکزی حیثیت دی۔”انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا وژن ترقیاتی پروگرام میں شفافیت، رفتار اور عوامی شمولیت پر مبنی ہے۔ وسائل کے بروقت اور دانشمندانہ استعمال نے اس وژن کو عملی شکل دی ہے، جس کے مثبت نتائج صوبے کے ہر ضلع میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان حکومت آئندہ بھی میرٹ، شفافیت اور پائیدار ترقی کے اصولوں پر عمل پیرا رہے گی تاکہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ اور خوشحال صوبہ بنایا جا سکے۔

Comments are closed.