صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران کی خصوصی کاوشوں سے حکومت بلوچستان نے طارق خان ولد مراد خان جہانانی کیلئے 25 لاکھ روپے کی رقم وئیلفیئر فنڈ سے مختص کی ہے
کوئٹہ13جون: صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران کی خصوصی کاوشوں سے حکومت بلوچستان نے طارق خان ولد مراد خان جہانانی کیلئے 25 لاکھ روپے کی رقم وئیلفیئر فنڈ سے مختص کی ہے۔ یہ رقم طارق خان کے گردوں کی پیوندکاری (ٹرانسپلانٹ) کے اخراجات کی مد میں جاری کی گئی ہے۔قوم جہانانی کی جانب سے سردار عبدالرحمن کھتیران کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، جنہوں نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے مریض کی صحت کی بحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔اس موقع پر سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ مستحق مریضوں کو بر وقت علاج اور مالی معاونت فراہم کی جائے تاکہ وہ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت اپنے عوام کے ساتھ ہے اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Comments are closed.