امریکا نے ایران کے 8 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کا اعلان کردیا

0 29

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے خطے کو غیر مستحکم کرنے کے الزام میں ایران کے 8 اعلیٰ عہدیداروں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کردیا۔علاوہ ازیں امریکا نے کان کنی اور دھاتوں کی پیداوار کی 17 کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی جن سے ایران کو اربوں ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری نے وائٹ ہاؤس میں بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا 8 اعلیٰ عہدیداروں پر پابندی کے ساتھ ایران میں کان کنی اور دھاتوں کی پیداوار کی ایک درجن سے زائد کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں ہم ایرانی حکومت کی اربوں ڈالر کی امداد کو ختم کر دیں گے۔واشنگٹن کی جانب سے ایران کے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی، ایرانی مسلح افواج کے نائب چیف آف اسٹاف محمد رضا اشتیانی اور بسیج ملیشیا کے سربراہ غلام رضا سلیمانی سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار پر پابندی عائد کی گئیں۔علاوہ ازیں امریکا نے کان کنی اور دھاتوں کی پیداوار کی 17 کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کردی جن سے ایران کو اربوں ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔محکمہ خزانہ کے سیکریٹری نے کہا کہ پابندیوں میں تین اداروں کا نیٹ ورک بھی شامل ہے جن کی شاخیں چین اور سیشلز میں ہیں جہاں ‘ایرانی دھاتوں کی مصنوعات کی خریداری، فروخت اور منتقلی ہوتی ہے۔اسٹیون میوچن نے کہا کہ ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانے کے ردعمل میں عہدیداروں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایران کی معیشت کو متاثر کرنے والے اقدامات ‘اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اس کی حکومت عالمی دہشت گردی کی مالی اعانت بند نہ کرے اور جوہری ہتھیاروں کے تلف کرنے کے عزم کا اظہار نہ کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.