بلوچستان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت بچوں کے جیل (جوینائل سنٹر) کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

کوئٹہ، 10 اکتوبر۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق کی زیر صدارت بچوں کے جیل (جوینائل سنٹر) کے قیام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیلدار سٹی، تحصیلدار سریاب، نائب تحصیلدار سٹی سمیت دیگر نائب تحصیلداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نقشوں کے ذریعے مجوزہ مقامات کا جائزہ لیا گیا اور اس بات پر غور کیا گیا کہ بچوں کے جیل کے لیے مناسب زمین فراہم کی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) حافظ محمد طارق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد زمین کی نشاندہی مکمل کرکے محکمہ جیل خانہ جات کے حوالے کی جائے تاکہ یہ منصوبہ جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے علیحدہ جیل کا قیام ایک اہم سماجی ضرورت ہے جو اصلاح و تربیت کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔

Related Articles

Back to top button