اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن

16

اسلام آباد: اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی اسمگلنگ اور فروخت کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے چار آپریشنز کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر کے 36 کلوگرام منشیات برآمد کیں، جن کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

تعلیمی اداروں کے قریب کارروائیاں:

پشاور کے رنگ روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد۔

اٹک کے کامرہ روڈ پر انسٹیوٹ کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 1.2 کلوگرام چرس برآمد۔

گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں:

سکھر کے شکارپور روڈ، سبزی منڈی کے قریب بس میں سوار دو مسافروں کے قبضے سے 24 کلوگرام چرس اور 7 کلوگرام آئس برآمد، ملزمان گرفتار۔

نوشہرہ کے حکیم آباد کے قریب گاڑی سے 3 کلو وزنی 4000 ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔

تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.