وفاقی وزیر احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر میڈیا بریفنگ۔
10 جولائی 2025
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ماہانہ ترقیاتی رپورٹ پر میڈیا بریفنگ۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 1046 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات کیے گئے، احسن اقبال
وفاقی حکومت نے مشکلات اور مالی چیلنجز کے باوجود ترقیاتی اہداف کامیابی سے حاصل کیے، احسن اقبال
ترقیاتی بجٹ ک96 فیصد سے زائد حصہ مؤثر طریقے سے خرچ کیا گیا، جو تاریخی کامیابی ہے، احسن اقبال
وزارتِ منصوبہ بندی کی ٹیم نے انتھک محنت سے بجٹ کے بروقت اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا، احسن اقبال
اگر ترقیاتی اخراجات وقت پر نہ ہوتے تو آئیندہ سال کا بجٹ متاثر ہو سکتا تھا، احسن اقبال
اگلے مالی سال کے ترقیاتی منصوبے بروقت شروع کرنے میں یہ کارکردگی مددگار ثابت ہوں گے، احسن اقبال
پی ایس ڈی پی جو پچھلے سال 754 ارب روپے تک محدود تھی، دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے احسن اقبال
موجودہ مالی سال میں بلوچستان کے منصوبوں کو پہلی اہمیت دی گئی ہے اور 210 ارب روپے 147 منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں، احسن اقبال
بلوچستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کی شروعات ، بلوچستان کی معیشت کو متحرک کرنے میں مددگار ہوگی، ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، احسن اقبال
مہنگائی کی شرح مالی سال 2024 تا 2025 میں کم ہو کر 4.5 فیصد پر آ گئی ہے، جو گزشتہ نو برسوں کی کم ترین سطح ہے، گزشتہ سال 23.4 فیصد مہنگائی کے مقابلے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، احسن اقبال
ترسیلاتِ زر 38 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو ایک سال میں 27 فیصد اضافہ ہے، احسن اقبال
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے مالی سل 2024 تا 2025 میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو سرماہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہے، احسن اقبال
زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے، معاشی استحکام کا ثبوت ہے، احسن اقبال
پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی،پاکستانی پاسپورٹ ایک 113 سے 100 نمبر پرآایا ہے ، احسن اقبال
س سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں گرین پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اضافہ ہو گا، احسن اقبال۔
اُڑان پاکستان منصوبے کے تحت معیشت کی اڑان دفاع کی اڑان اور سفارت کاری کی اڑان دنیا نے دیکھی، احسن اقبال
آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے پاکستان نے خطے میں اپنی دفاعی برتری منوائی، احسن اقبال
پہلگام حملے اور ایران-اسرائیل کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، احسن اقبال
دنیا نے بھارت کا بیانیہ مسترد اور پاکستان کا مؤقف قبول کیا گیا ، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ملی، احسن اقبال
بھارت کی آبی جارحیت پر پاکستان نے مؤثر سفارت کاری سے عالمی حمایت حاصل کی، احسن اقبال
ایران پر حملے کے معاملے پر پاکستان کے اصولی مؤقف کو ایرانی پارلیمنٹ نے سراہا۔
جس طرح فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم جناب شہباز شریف نے ملکی دفاعی شعبے میں کو کام کیا وہ پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے، احسن اقبال
پاکستان کی نوجوان نسل کی ملکی ترقی میں شمولیت کے لیے 31 اوورسیز سٹوڈنٹس پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کامیابی سے شروع ہوا ہے، احسن اقبال
ان اوورسیزپاکستانی سٹوڈنٹس دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہے جو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے یپہاں چھے ہفتوں کے لیے آئے ہیں، احسن اقبال
کل 2300 درخواستیں موصول ہوئی جس میں میرٹ کی بنا پر ہم نے 31 بہترین بچوں کو سلیکٹ کیا
جون کے مہینے میں 33 ترقیاتی منصوبے سی ڈی ڈبلیو پی کے ذریعے منظور کیے گئے، احسن اقبال
منصوبوں کی بہتر پڑتال سے ماہ جون میں ایک ارب روپے کی بچت کی گئی ہے، احسن اقبال
بلوچستان کے لیے 210 ارب روپے کے ترقیاتی وسائل مختص کیے گئے تاکہ کنیکٹیویٹی اور سماجی ترقی کو فروغ ملےاحسن اقبال
پاکستان ایک نئی پرواز کی جانب گامزن ہے، ہمارا ہدف 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر معیشت کا حصول ہے,احسن اقبال
Comments are closed.