اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے میں مصروف : اقوام متحدہ

نیویارک،سرینگر : اقوام متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیلی سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے میں مصروف ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے ستمبر 2020 تک ایک لاکھ 44 ہزار سے زیادہ ہندوؤں کو کشمیر کا ڈومیسائل دیا اور مقامی 377،683مسلمان کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے سے انکار کر دیا۔اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق تبدیلیاں کشمیریوں کو مذہبی، ثقافتی اور سیاسی حقوق سے دور لے جائیں گی جس کے نتیجے میں کشمیریوں کی سیاسی نمائندگی میں کمی آئے گی۔ رپورٹ کے مطابق کشمیر وہ واحد ریاست ہے جس میں مسلمانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جبکہ اس کا ایک خاص حیثیت بھی خطرے میں ہے ۔خیال رہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اس حوالے سے پہلے بھی آواز اٹھا چکی ہے ۔ادھر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کی موجودگی اور کورونا وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلاؤ نے کشمیری عوام میں حریت رہنماؤں اورکارکنوں کے تحفظ کے حوالے سے تشویش پیدا کردی ہے ۔ نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظربند ممتازحریت رہنماالطاف احمد شاہ کی بیٹی روواشاہ نے والد اور دیگر حریت رہنماؤں کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں ہر روز کم سے کم دو قیدی کورونا وبا سے مرتے ہیں اور 250 سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ علاوہ ازیں حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ ،ریڈ کراس کمیٹی اور انسانی حقوق کی دیگرعالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو بچانے کے لئے مداخلت کریں ۔ ادھر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں ایک بار پھر پوسٹر اور پمفلٹ تقسیم کئے گئے جن میں لوگوں سے بھارت کے جبری قبضے کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button