ٹاسک فورس کی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جائے گی ،کیپٹن (ر) فضیل اصغر

0 22

کوئٹہ( این این آئی) چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ صوبائی حکومت منشیات غیر قانونی تیل اور سمگل شدہ اشیا کو روکنے کے علاوہ ہنڈی کے کاروبار پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایت پر صوبائی اور ڈویژنل سطح پر اینٹی اسمگلنگ ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جو ان تمام مجرموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی جو قومی خزانے اور اثاثوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینٹی سمگلنگ ٹاسک فورس کی تشکیل کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،کسٹم ،ایف سی اور دیگر حساس اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے درمیان مضبوط روابط قائم کریں تاکہ سمگلرز سے موثر طور پر نمٹا جا سکے انہوں نے کہا کہ سمگلنگ شدہ اشیاء پر قابو پانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس کی کارکردگی کو مستقل بنیادوں پر نگرانی کی جائے گی ،اور اس مقصد کے لیے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے ادارئے ریاست مخالف عناصر اور صوبے سے ان کی سرگرمیوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ یہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.