حکومت کو اب گھر جانا ہی ہو گا، ان ہاوس تبدیلی کیلئے کوشش کر رہے ہیں ،سردار یعقوب ناصر

0 27

لورالائی( این این آئی ) مسلم لیگ این کے مرکزی سینئر نا ئب صدر ین سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ ان ہاوس تبدیلی کیلئے کوشش کر رہے ہیں جونہی مطلوبہ تعداد مل گئی تو اسمیں کوئی تاخیر نہیں کرینگے حکومت کو اب گھر جانا ہی ہو گا ملک میں مہنگائی نے بیس کروڑ عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ۔یہ بات انہوں نے پیر کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ حکومت خود کہہ رہی ہے کہ مہنگائی اور گندم و چینی بحران میں مافیا کا ہاتھ ہے لیکن مافیا تو حکومت اور کابینہ میں موجود ہیں انکی نشاندہی بھی ہو گئی ہے لیکن انھیں کوئی ہاتھ نہیں ڈال رہا کیونکہ وہ وزیر اعظم کے اپنے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو سڑکوں پر آنے سے اب کوئی طاقت نہیں روکھ سکتے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکھنے کیلئے اقدامات کئے جائیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ ریپ اور انکے قتل میں ملوث عناصر کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے انھیں سرے عام پھانسی ضرور ملنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے انہوں نے کہا کہ بابری مسجد کو منہدم کرنے سے بھارت کا عملا سیکولر چہرہ بھی منہدم ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ پا کستان اسلامی ممالک کا پہلا ایٹمی ملک ہے ہمیں کوئی طاقت کمزور کی حیثیت سے ہر گز نہ دیکھیں ہم جنگ نہیں چاہتے برصغیر سمیت پوری دنیا میں امن چاہتے ہیں اور یہی ہماری خارجہ پالیسی کا اصل محور ہے لیکن اگر کسی بھی ملک نے ہم پر بلا وجہ جنگ مسلط کی تو یہ تباہ کن جنگ ہو گی انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں کشمیری پاکستان کی تکمیل کی جنگ لڑ رہے ہیں ہماری فوج دنیا کی بہترین اور باصلاحیت فوج ہے بیس کروڑ عوام اپنے افواج کے پشت پر ہمیشہ موجود ہو گی انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ہم بھی خلاف ہے لیکن یہ بلا امتیاز ہونی چاہیئے یکطرفہ کاروائی سے کرپشن کا خاتمہ ناممکن ہے احتساب سب کیلئے کی پالیسی کے ہم خلاف نہیں ہیں یہ حکومت ڈیلیور نہیں کر پارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ایک کروڑ روزگار کی فراہمی اور پچاس لاکھ روزگار دینے کے وعدوں سے مکھر گئی ہے ملک میں شدید مہنگائی سے عوام سخت نالاں ہیں اور جلد حکمران ٹولے سے نجات حاصل کرنے والے ہیں حکومت سفارتی محازوں پر بھی ناکام ہو رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.