نصیر آباد انتظامیہ کی کارروائی، این ٹی سی ٹاور سے قبضہ واگزار، آرا مشین ہٹا دی گئی

17

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیر آباد (نامہ نگار): اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی میر بہادر خان کھوسہ نے بتایا کہ قومی شاہراہ کے قریب محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کی حدود میں سرکاری ٹاور پر قائم ناجائز قبضہ واگزار کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نصیر آباد کے احکامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران آرا مشین ہٹا دی گئی اور قانونی کارروائی مکمل کی گئی۔

کارروائی میں تحصیلدار میر معظم علی جتوئی، نائب تحصیلدار مہتاب احمد، اور ایس ایچ او طالب حسین لاشاری شریک تھے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی یا املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

Comments are closed.