نصیر آباد: پیپلز پارٹی رہنما وچیئرمین ڈیرہ بگٹی وڈیرہ غلام نبی بگٹی کا لیاقت لہڑی کے بیان پر شدید ردعمل
نصیر آباد (نامہ نگار): پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے ایم پی اے لیاقت لہڑی کے صوبائی حکومت مخالف بیان کو اشتعال انگیز اور نفرت آمیز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیاقت لہڑی کا بیان صوبائی حکومت کی کارکردگی پر بے بنیاد حملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی توہین ہے۔
پی پی رہنما کے مطابق ایسے بیانات عوام کو گمراہ کرنے اور اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت کی کارکردگی کو آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قومی رہنماؤں نے سراہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت لہڑی نے ماضی میں دہشت گرد گروہوں کے سامنے ہتھیار ڈال کر بزدلی کا مظاہرہ کیا، اس لیے دہشت گردی کے خلاف اسمبلی میں ان کا کردار نہ ہونے کے برابر ہے۔
آخر میں وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے لیاقت لہڑی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے الزامات پر غیر مشروط معافی مانگیں۔
Comments are closed.