لہڑی کی طالبات کے لیے بڑی خوشخبری، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے گرلز ہائی اسکول کے لیے بس فراہم کر دی
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
نصیر آباد (نامہ نگار): سابق وفاقی وزیر میر حسن خان ڈومکی نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور صوبائی وزیر میر کوہیار خان ڈومکی کے اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے جنہوں نے گرلز ہائی اسکول لہڑی کے لیے بس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے طالبات کو برسوں سے درپیش سفری مشکلات کا خاتمہ ہوگا اور والدین کو اطمینان حاصل ہوگا۔
میر حسن ڈومکی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے تحصیل لہڑی کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر کے نئی مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر گھر کا خواب ہے اور حکومت کا یہ قدم لہڑی کی بیٹیوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
Comments are closed.