اہم خبریںبین الاقوامی

لندن کے ٹاوربرج پر پہلی بار لائوڈ سپیکرپر اذان

لندن  :  غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی نژاد برطانوی شہری قاضی شفیق الرحمن نے بین المذاہب ورچوئل افطار کے موقع پر اذان دی،اس موقع پر عام شہری بھی موجود تھے جنہوں نے اذان کو موبائل کیمروں میں ریکارڈ کرلیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ،رپورٹ کے مطابق قاضی شفیق الرحمن نے اس موقع پر روایتی عربی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور انہوں نے مسجد الحرام کے موذن کے انداز میں اذان دی، جسے کافی پسند کیا جارہا ہے ۔خیال رہے کہ لندن کے صرف 10 علاقوں میں ہی مساجد میں لاؤڈ سپیکر پر اذان دینے کی اجازت ہے جو گزشتہ سال ہی دی گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button