کچلاک کلی قاسم خان میں گیس دھماکہ،ایک بچہ جاں بحق،7 افراد شدید زخمی
کوئٹہ( این این آئی)کچلاک کلی قاسم خان میں گیس دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کچلاک میں کلی قاسم خان میں گران نامی شخص رات کو گیس ہیٹر کھلا چھوڑ کر سو گیا تھا ،جمعرات کی صبح جب اس نے ہیٹرجلانے کی کوشش کی توکمرے میں گیس بھرنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس میں 7 سالہ بچی خانسہ موقع پر جاں بحق،جبکہ گھر کا سربراہ گران، اہلیہ مسماۃ(ج)،بیٹے اکرام خان،محمد عثمان اور اسکی تین بیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں ،زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ریفر کردیا مزید کاروائی جاری ہے ۔