وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں قائم نئے قونصلر ہال کا افتتاح کردیا

0 32

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں قائم نئے قونصلر ہال کا افتتاح کردیاسیکریٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکریٹری معظم آحمد خان ترجمان وزارت خارجہ عائشہ فاروقی اور وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔اس نئے ہال کے قیام کا مقصد قونصلر سیکشن میں دستاویزات کی تصدیق کے لئے آنے والوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے کیا گیا ہے۔قونصلر ہال کے باہر خصوصی انتظار گاہ بنائی گئی ہے تاکہ سائلین یہاں بیٹھ کر اپنی باری کا انتظار کر سکیں ،قونصلر سیکشن میں تشریف لانے والے افراد کی روزافزوں بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظراس نئی بلڈنگ میں ٹوکن جاری کرنے والی ایک نئی مشین کی تنصیب کر دی گئی ہے تاکہ سائلین کے قیمتی وقت کو بچایا جا سکے اور انہیں مطلوبہ سہولت بغیر وقت ضائع کئے میسر آ سکے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ قونصلر سیکشن کے باہر معذور افراد کیلئے خصوصی ویل چیئر ریمپ بنایا گیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ عوام الناس کو ذیادہ سے ذیادہ سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران پوری تندہی اور خلوص نیت کے ساتھ، اپنی پیشہ وارانہ خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں سیکریٹری خارجہ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.