اہم خبریںبین الاقوامی

ٹرمپ کے ناقدایلچی کے استعفا کے بعد واشنگٹن میں برطانیہ کی نئی سفیر کا تقرر

واشنگٹن(این این آئی)برطانیہ نے اقوام متحدہ میں اپنی موجودہ ایلچی کیرن پائرس کو امریکا میں نئی سفیر مقررکردیا،ان کے پیش رو سابق برطانوی سفیر کِم ڈاروک گذشتہ سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پر تنقید کی مراسلت افشا ہونے کے بعد مستعفی ہوگئے ۔میڈیاروپرٹس کے مابق ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے ایک بیان میں کہا کہ کیرن پائرس کو اب نئی ذمے داریاں سونپی جارہی ہیں اور وہ اب کِم ڈاروک کی جگہ لیں گی۔کِم ڈاروک نے گذشتہ سال ایک سفارتی مراسلت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’نکما‘‘ اور ان کی انتظامیہ کو ’’غیر فعال‘‘ قراردیا تھا۔اس کے جواب میں امریکی صدر نے انھیںاحمق اور جنگلی قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button