وزیر اعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم نے رواں سال پہلی سہ ما ہی کے دوران پی ایس ڈی پی کے 50اور اس کے علاو ہ39ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کی تحقیقات کیں

0 29

کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم نے رواں سال کی پہلی سہ ما ہی کے دوران پی ایس ڈی پی کے 50اور اس کے علاو ہ39ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کی تحقیقات کیں ۔ علاوہ ازیں امدادی اداروں کی فراہم کردہ رقم سے لسبیلہ اور گوادر کے رہائشی منصوبوں میں 23اسکیموں کی بھی تحقیقات مکمل کی گئیں ۔اس طرح سال 2019-2020ء کے مطابق اب تک سی ایم آئی ٹی نے مجموعی طور پر 112اسکیموں کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرائی ہے ۔سی ایم آئی ٹی نے جن اضلاع کی اسکیموں کی تحقیقات کیں اُن میں کوئٹہ ،پشین ،لورالائی ،ژوب ،زیارت ،سبی ،نصیرآباد ، جعفرآباد ،نوشکی ،قلات ،خاران ،خضدار ، گوادر ، اور پنجگور شامل ہیں ۔واضح رہے کہ سی ایم آئی ٹی حکومت بلوچستان کا ایک ایسا ادارہ ہے جو قو اعد واضو بط کے مطابق تمام شعبوں میں شفاف اور بلا امتیاز تحقیقات کرتا ہے ۔اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ویژن اور کمٹینٹ کے مطابق پہلی بار سی ایم آئی ٹی کسی خاص ضلع یہ شعبہ کو ہدف بنائے بغیر حکومتی عملد اری (گڈ گور نینس ) کیلئے فعال اور نتیجہ خیز کردار ادا کررہا ہے ۔اس سلسلے میں ایسا کوئی تاثر کہ سی ایم آئی ٹی کو کسی اور مقصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے کسی طور درست اور حقیقت پر مبنی نہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.