تھانہ ترنول اور تھانہ گولڑہ پولیس کی کارروائیاں ، چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے قبضے سے ہیروئن اور اسلحہ بر آمد کر لیا

0 30

اسلام آباد (این این آئی)تھانہ ترنول اور تھانہ گولڑہ پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دور ان چار منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے قبضے سے ہیروئن اور اسلحہ بر آمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں عمر بشیر، عاطف الیاس، محمد آمین،احسن اقبال اور فہد بلال شامل ہیں۔ ملزمان سے ایک کلو 150گرام ہیروئن اور دو پسٹل و ایمونیشن برآمد کرلی گئی ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ کاروائی ایس پی صدر عمر خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خالد محمود اعوان اور ٹیم نے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.