اہم خبریںبین الاقوامی

اسرائیلی فوجی اڈے کے نزدیک 2 فلسطینی نوجوان شہید، ایک زخمی

غزہ: اسرائیل میں فوجی اہلکاروں نے آرمی بیس کے نزدیک فلسطینی نوجوانوں پر گولیاں برسادیں جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر اسرائیلی فوجی اڈے کے نزدیک اہلکاروں کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ ان نوجوانوں نے فوجی اڈے میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جینن کے علاقے میں قائم سلیم ملٹری بیس میں 3 فلسطینی نوجوانوں نے داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اہلکاروں نے نوجوانوں پر اندھا دھند گولیاں برسادیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button