اہم خبریںبین الاقوامی

حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگ پھٹنے سے تین ماہی گیر جاں بحق

صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت نے بتایا ہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے باب المندب بندرگاہ کے قریب بحیرہ احمر کے جنوب میں سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم سے کم تین مصری ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عرب اتحادی فوج نے بھی بحیرہ احمر میں حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین مصری ماہی گیروں کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ تین ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ۔عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ گذشتہ بدھ کو دن دو بجے بحیرہ احمر میں حوثیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ماہی گیروں کی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس میں موجود تین ماہی گیر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ کشتی پر چھ ماہی گیر سوار تھے۔ ان میں سے تین کوبچالیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button