وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) اور گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (جی بی پی پی آر اے) کے مابین گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے
وفاقی پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی پی آر اے) اور گلگت بلتستان پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (جی بی پی پی آر اے) کے مابین گلگت بلتستان میں ای۔پاکستان ایکوزیشن اینڈ ڈسپوزل سسٹم کے نفاذ کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے۔ یادداشت پر جی بی پی پی آر اےکے منیجنگ ڈائریکٹر/سیکریٹری فنانس نجیب عالم اور
EPADS کے پراجیکٹ ڈائریکٹر شیخ افضال رضا نے دستخط کیے۔
دستخطی تقریب میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور وفاقی PPRA کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے EPADS کے نفاذ کو خطے میں پبلک پروکیورمنٹ اصلاحات کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ڈیجیٹل نظام سرکاری خریداری کے عمل کو شفاف، مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے وفاقی PPRA سے قریبی تعاون اور مسلسل تکنیکی معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔
وفاقی PPRA کے منیجنگ ڈائریکٹر حسنات احمد قریشی نے اقدام کو سراہتے ہوئے EPADS کے نفاذ کے لیے مکمل تعاون اور تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ
نظام شفافیت، مسابقت اور احتساب کو فروغ دے گا، بدعنوانی کے امکانات میں کمی لائے گا اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنائے گا۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت پہلے مرحلے میں گلگت بلتستان کے سرکاری اداروں کے افسران اور متعلقہ ٹیموں کو جامع تربیت فراہم کی جائے گی۔ تقریب کے اختتام پر حسنات احمد قریشی نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
یہ اقدام گلگت بلتستان میں جدید ای۔پروکیورمنٹ نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے گڈ گورننس اور شفاف طرزِ حکمرانی کو تقویت ملے گی۔
Comments are closed.