اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان میں تعلیمی اداروںکی حالت زار کو بہتر بنا کر ہر بچہ و بچی کو سکولوں کی جانب راغب کر نے کی ہر ممکن کوشش کرونگا،سردار یار محمد رند

خواتین اور بچیوں کیلئے مناسب انتظامات کی عدم دستیابی پر بورڈ انٹرمیڈیٹ کے افسران پر برہم۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کے لئیے بورڈ آفس میں دو الگ کاؤنٹر قائم کئیے جائیں تاکہ بچیوں اور خواتین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے. چئرمین بورڈ، سیکرٹری اور کنٹرولر نے وزیر تعلیم کو ادارے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سردار یار محمد رند نے بورڈ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ کیلیے کل اجلاس طلب کرلیا۔ صوبائی وزیر کا بورڈ آفس میں سہولیات کی کمی، امیدواروں کی لمبی قطاروں اور کم کاونٹرز کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے بورڈ حکام اور متعلقہ بینک کے برانچز کو جامع اورمربوط نظام لانے کیلیے اقدامات کی ہدایات۔ انہوں نیخواتین کیلیے الگ سے انتظامات اور انتظار گاہ کی عدم فراہمی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بچیوں کیلیے الگ سے ونڈو بنانے کی ہدایات جاری کردیں. انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید سخت کیا جائے. سردار یار محمد رند نے کہا کہ صوبے کے روایات ہمارے لیے بہت مقدم ہیں. بچیوں اور خواتین کیلیے الگ انتظامات اور شکایات سیل بنائیں جائیں. صوبائی وزیر نے کہا کہ بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہے جس کی کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امتحانات اور امتحانی مراکز میں انتظامات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے. امتحانات میں نقل اور دوسرے غیر قانونی ذرائع کے استعمال پر مکمل پابندی اور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے. سردار یار محمد رند نے صوبے کے تمام ڈویڑنوں میں بورڈ بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے اس سلسلے میں چئرمین اور سیکرٹری کو تجاویز مرتب کرنے کی ہدایات جاری کردیں. تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند بغیر اطلاع کیے بلوچستان بورڈ انٹر مینڈیٹ سیکنڈری ایجوکیشن پہنچ گئے. صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان نے طلباء اور امیدواروں سے بورڈ انتظامیہ اور بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے متعلق شکایات سنے. انہوں نے موقع پر انکے شکایات کے حل کرنے کے ہدایات بھی جاری کیں۔ صوبائی وزیر کا خواتین اور بچیوں کیلیے مناسب انتظامات کی عدم دستیابی پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے افسران پر برہمی کا اظہار کیا. خواتین اور بچیوں کے لئیے بورڈ آفس میں دو الگ کاؤنٹر قائم کئیے جائیں تاکہ بچیوں اور خواتین کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا کہ 18 فروری سے شروع ھونے والے میٹرک کے امتحانات اور ان کیلیے کیے گئے انتظامات کی وہ خود نگرانی کریں گے. اگر صوبے میں کہیں بھی میٹرک کے امتحانات سے متعلق شکایات موصول ھوئی تو افسران بالا کے خلاف کاروائی ھوگی صوبے میں کہیں بھی نقل اور پرچہ آؤٹ ھونے کے شکایت ملی تو سخت کاروائی کرونگا سردار یار محمد رند صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سسٹم کو بہتر بنانے کے لئیے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرونگا۔ بلوچستان میں تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ھوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button