• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

پاکستانی قوم نے متحد ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منایا،پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے ، ہیں اور رہینگے، فردوس عاشق اعوان

web desk by web desk
February 6, 2020
in اہم خبریں, پاکستان
0
پاکستانی قوم نے متحد ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منایا،پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے ، ہیں اور رہینگے، فردوس عاشق اعوان

میرپور (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستانی قوم نے متحد ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منایا،پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کیساتھ کھڑے تھے ، ہیں اور رہینگے، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے کشمیری عوام کو یکجہتی کا پیغام دیا ،بھارت جبرواستبداد سے کشمیریوں کی نقل وحمل پر تو پابندی لگاسکتا ہے تاہم ان کی سوچ اور جذبہ حریت کو نہیں دبا سکتا، جذبے کبھی پابند سلاسل نہیں رکھے جاسکتے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے جائز بنیادی، آئینی اور قانونی حق کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ وہ جمعرات کو یہاں میرپور آمد میں جلسہ عام کے انتظامات کے جائزہ لینے کے بعد میڈیاسے گفتگو کررہی تھیں اس موقع پر سینیٹر فیصل جاوید اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیراور تحریک انصاف آزاد کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری بھی معاون خصوصی کے ہمراہ تھے ۔ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ جس طرح ہندو انتہا پسند نظریہ بھارت میں اقلیتوں پرمسلط کیا جارہا ہے اس نے خود بھارت کے سیکولر چہرے کو داغدار کردیا ہے اور کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو کچلنے کیلئے جس طرح بھارت ہر حربہ استعمال کررہا ہے، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے اس جذے کے ساتھ کھڑے ہونے آرہے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ کشمیریوں نے جس طرح نسل در نسل مصیبتیں جھیلیں لیکن اپنے حوصلے پست نہیں ہونے دیئے، اسی جذبہ حریت کو ہم سلام پیش کرنے کیلئے ہم یہاں آئے ہیں اور دنیا کو کشمیریوں کی تحریک آزادی سے روشناس کرانے آرہے ہیں کہ یہ وہ آزادی کے متوالے ہیں جنہوں نے ایک ستارے کی مانند خود کو دنیا کے افق پر روشن کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے، وقتی طور پرکشمیریوں کے پائوں میں جو زنجیریں بھارت نے ڈال رکھی ہیں اور اسلحہ و بارود کے ڈھیر لگا رکھے ہیں وہ اس کے ذریعہ کشمیریوں کی نقل وحمل پر تو پابندی لگاسکتا ہے لیکن ان کی سوچ پر پابندی نہیں لگاسکتا، بھارت کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ جذبے کبھی بھی پابند سلاسل نہیں رکھے جاسکتے، ہم کشمیری عوام کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیریوں کے بنیادی، آئینی اور قانونی حق کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صحیح معنوں میں کشمیریوں کے سفیر ہیں اور انہوں نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیرکا مقدمہ جرِِِِِأت اور بہادری کے ساتھ لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ، عمران خان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے میرپور جلسہ عام کا مقصد کشمیریوں کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم کل بھی ان کے ساتھ تھی اور آج بھی ان کے ساتھ ہے اور ہمیشہ ان کے کاز کی حمایت کرتی رہے گی۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ کشمیر کاز کو کس طرح آگے بڑھانا ہے اس لائحہ عمل کے اعلان کیلئے وزیراعظم عمران خان میرپور آرہے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات ونشریات نے کہا کہ کشمیرکے عوام اور وزیراعظم آزاد کشمیرکے ہمراہ آج وزیراعظم عمران خان قومی بیانیہ آگے بڑھانے جارہے ہیں کہ کس طرح ہم نے مسئلہ کشمیرکو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جس طرح گذشتہ روز یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر ملک کے چپے چپے سے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کی آواز اٹھی اورکشمیر بنے گا پاکستان کی صدائیں بلند ہوئیں آج وزیراعظم اس یکجہتی کے پیغام کو کشمیری عوام تک پہنچانے کیلئے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہ باور کرانے آرہے ہیں کہ پاکستانی حکومت اورعوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنمائوں نے جس طرح آزادی کی تحریک کو خون کے چراغ جلا کر روشن کررکھا ہے، وزیراعظم عمران خان انہیں یقین دلانے آرہے ہیں کہ جس طرح سنگینوں کے سائے میں انصاف کے متلاشی کشمیریوں پر بھارتی افواج مظالم ڈھا رہی ہے پوری پاکستانی قوم کا بیانیہ کشمیریوں کی حمایت میں اور مضبوط ہورہا ہے اور پوری دنیا کے سامنے بھارتی فسطائیت کا چہرہ بے نقاب ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے منفی پروپیگنڈہ کو کشمیریوں نے بے نقاب کردیا ہے اور وہ اپنے آزادی کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چولیں اور بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں اور وزیراعظم عمران خان اسی جذبہ حریت کو سلام پیش کرنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 70سال سے کشمیریوں کودبانے کی کوششیں کررہا ہے اس میں بھارت کو ناکامی ہوئی ہے اور کشمیریوںکے موقف کی جیت ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرنے آرہے ہیں جنہوں نے نسل درنسل قربانیاں دے کر بھی اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کیا اور آج بھی اپنے اسی موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جہاں کشمیریوں کو اپنی حمایت کا یقین دلانے آرہے ہیں وہیں دنیا کو بھی باور کرانے اور انہیں ان کے وعدے یاد دلانے آرہے ہیں جو مختلف قراردادوںکے ذریعہ دنیا نے کشمیریوںکے ساتھ کئے لیکن ان کے یہ وعدے اب تک وفا نہیں ہوسکے، وزیراعظم عمران خان میرپور جلسہ عام کے دوران دنیا کے سامنے کشمیریوں کے اسی پیدائشی بنیادی حق کا مطالبہ کریں گے کہ انہیں استصواب رائے کا حق دیا جائے اور اقوام عالم اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل چھ ماہ سے جس طرح کشمیری بہن بھائی، بچے، بوڑھے اور جوان محاصرے میںہیں اور بھارتی ریاستی جبر اور مظالم کا مقابلہ کررہے ہیں دنیا اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

Previous Post

چین سے ایک اورپرواز نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، تمام مسافروں کی اسکریننگ ، ایک پاکستانی پمز منتقل

Next Post

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت نوجوانوں کے لئے تمام تر مشبت سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، پیر نور الحق

Next Post
وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت نوجوانوں کے لئے تمام تر مشبت سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، پیر نور الحق

وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت نوجوانوں کے لئے تمام تر مشبت سرگرمیوں کو سپورٹ کرتے ہیں، پیر نور الحق

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.