اہم خبریںپاکستان

چین سے ایک اورپرواز نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، تمام مسافروں کی اسکریننگ ، ایک پاکستانی پمز منتقل

اسلام آباد (این این آئی)چین سے ایک اورپرواز نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئی، تمام مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ، ایک پاکستانی کو درجہ حرارت زائد ہونے پر احتیاطا ًپمز منتقل کر دیا گیا ۔ جمعرات کو غیر ملکی پرواز سی زیڈ 6071 کمننگ سے اسلام آباد پہنچی ،نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر محکمہ صحت کے عملہ نے تمام مسافروں کی اسکریننگ کی،ایک پاکستانی شہری کا درجہ حرارت زائد ہونے پر احتیاطا ً پمز منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سلیمان خان پشاور کا رہائشی ہے،جسکی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button