اہم خبریںپاکستان

اومنی گروپ کے خلاف ریفرنس ، احتساب عدالت میں ترمیمی آرڈیننس 2019 کی روشنی میں دو مزید ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں اومنی گروپ کے خواجہ انور مجید و دیگر انتالیس ملزمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2019 کی روشنی میں دو مزید ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کردی گئیں ۔شریک ملزم سلمان یونس اور مصطفی ذلقرنین کی جانب سے بریت کی درخواستیں دائر کیں بریت کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا،نیب کے پراسیکیوٹر سہیل عارف نے ملزمان کی عدم گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ نیب رپورٹ میں کہاگیاکہ نمر مجید، علی کمال مجید اور مناہل مجید تاحال گرفتار نہیں ہوئے، ملزم ذلفقار کے گھر کا پتہ لگا لیا ہے۔نیب رپورٹ کے مطابق متعلقہ ضلعی پولیس آفیسر کے زریعے ملزم ذلفقار کو طلب کرنے کے سمن بھی جاری کردیئے۔ یاد رہے کہ ملزمان پر 346 ملین روپے کی خرد برد کا الزام ہے،کیس کی مزید سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button