اہم خبریںبین الاقوامی

فلسطینی صدر سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف قرار داد پیش کریں گے

رام اللہ(این این آئی)ایک فلسطینی ذمے دار نے کہاہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس پیر کے روز نیویارک روانہ ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او ) کی مجلس عاملہ کے رکن صالح رافت نے کہاکہ عباس منگل کے روز سلامتی کونسل میں رائے شماری کے لیے ایک قرار داد پیش کریں گے۔ رافت نے بتایا کہ قرار داد کے مسودے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو مسترد کیا گیا کیوں کہ یہ منصوبہ فلسطینی تنازع سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مخالف ہے۔فلسطینی ذمے دار نے واضح کیا کہ اگر امریکا نے قرار داد کے خلاف ویٹو پاور کا استعمال کیا تو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کی دعوت دی جائے گی ،،، ہمیں توقع ہے کہ جنرل اسمبلی کی اکثریت ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف ووٹ دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button