پاکستانتازہ ترین

وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے پروقار طریقے سے الیکشن 2026 کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

کوٹلی   وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے پروقار طریقے سے الیکشن 2026 کے لئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا یونین کونسل ککنی سے سیکٹروں شخصیات ،درجنوں خاندان ظفر ملک کے سیاسی قافلے میں شامل ہو گئے ،جنہوں نے آمدہ عام انتخابات میں بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ وزیر ہائر ایجوکیشن ایک بڑے قافلے میں ککنی پہنچے جہاں راستے میں ان کا جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور گلے میں ہار ڈالے گئے،علاقے کے نوجوانوں کا جوش و ولولہ دیدنی تھا جہنوں نےفلک شگاف نعرے
لگاتے ہوئے اپنے محبوب قائد کو پنڈال میں لایا اس موقع پر ملک یاسر عظیم کی میزبانی میں عظیم الشان شمولیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں اہل علاقہ کی سرکردہ شخصیات نے ظفر علی ملک کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جلسہ سے وزیر ہائرایجوکیشن ظفراقبال ملک سمیت ملک یاسر عظیم ، ملک ساجد ایڈووکیٹ ،چوہدری محمد ابرار ، ملک محمد نسیم، زین آزاد ،ملک شاہپال ،ملک زبیر ایڈووکیٹ ۔فردوس ملک ،بلال اورنگزیب،جہانگیر ملک ،ملک ممتاز,وحید ملک ،سیکرٹری لیاقت ،حاجی یسین ملک ،ملک ریاض ،عمر عجائب،شہباز شکور ،امان ارشاد،سردار پرویز جنہال،ڈاکٹر ملک کفیل ،عاطف عرفان چوہدری،ملک اشفاق اور دیگر نے خطاب کیا۔ شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک نے کہا کہ ککنی میرا گھر ہے ۔میرے لیے الیکشن نئی بات نہیں۔ ہم عوام کے تعاون اور اعتماد سے بلدیاتی الیکشن میں بھی بھاری اکثریت میں ووٹ لئے جس پر پورے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ککنی دلیر ،بہادروں اور غیرت مند سپوتوں کی دھرتی ہے آج انتخابی مہم کا آغاز یہاں سے کردیا ہے۔ حلقہ کے اندر بے شمار مسائل تھے ہمارا مشن حلقہ سے بالخصوص بے روزگار ی اور ترقیاتی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے جس لئے ہم نے تہیہ کیا ہوا ہے ہمارا عزم ہی میری پارٹی اور نظریہ ہے ،ہم نے آزاد کشمیر کے ۳۳ حلقوں میں چار سال کے اندر تعمیر وترقی کی تاریخ رقم کی۔ میرا وژن اور سوچ ہر گھر کے اندر پہنچ چکی ہے جو ہماری سوچ اور نظریہ اور حق کی فتح ہے۔ انہوں نے کہا مخالفین دیکھ لیں اللہ کے فضل سے یاسر عظیم کے قافلے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ حکومتی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چالیس سال تک راج محل کو محرومیوں میں دھکیلنے والوں آج راج محل بدلا ہوا ملے گا خاص طور پر یونین کونسل ککنی کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی ہم نے عوامی مطالبہ کے بغیر خود سڑکوں کے لئے سروے کرایا اور میرٹ پر جہاں جہاں پہلے سڑک کی ضرورت تھی وہاں کڑوڑوں کے منصوبے مکمل کروائے یونین کونسل میں بنڈہور سے بگاہ سڑک تیس لاکھ کا کام تھا۔ لس روڈ ایک کلومیٹر ،ادھ کلو میٹر کا ٹینڈر ہوچکا ،بانڈیاں روڈ مکمل کر لی۔ بروٹھیاں روڈ مکمل کی۔ بگاہ کوٹ ادھ کلو میٹر پر کام شروع ہے،پٹیارہ روڈ آدھی مکمل ہوچکی بنڈہور نکہ روڈ،قلعہ روڈ آخری مراحل میں ہے۔ آئندہ مالی سال میں تتہ پانی بگاہ ککنی روڈ رکھی گئی ہے جس کا ٹینڈر ہو چکا۔ اتھلہ روڈ سمیت مزید روڈز بنیں گی۔ حلقہ کی تیس کلو میٹر میں سے بھی اس یونین کونسل کو مزید حصہ ملے گا۔ راج محل کے ایک کونے سے دوسرے کونے کو معیاری سڑکوں سے ملائیں گے۔ جو مشن شروع کیا اس سے آج راج محل بدل رہا ہے۔ اس مشن میں اپنی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ابھی ایک سال باقی ہے۔ ہیلتھ کے حوالے سے کہا کہ بنڈہور کے مقام پر فرسٹ ایڈ سنٹر ،سول ڈسپنسری کلاہ بی ایچ یو بن چکا ،تعلیم کے حوالے سے پرائمری سکول دیا،ایک کو پرائمری سے مڈل کیامزید دو سکول تجویز کیے ہیں۔ (ڈھیری کھاون)مڈل گرلز سکول بگاہ کو ہائی سکول کردیا۔ پناکھا کو ہائر سیکنڈری بنایا۔ لوکل گورنمنٹ کے تین کروڑ کے سیکٹروں سکیمیں دیں۔ ککنی کو پانی اور رابطہ سڑک دی۔ ٹوہسی پل ۔بائیس سال پہلے تین کروڑ سے شروع ہوا اور جان بوجھ کر ادھورا رکھا گیا اور ہماری حکومت نے گیارہ کروڑ میں تقریبا مکمل کیا اور وزیراعظم انوار الحق اس کا جلد افتتاح کریں گے۔ راج محل محکمہ تعلیم میں 113آسامیاں تخلیق ہوئیں انہوں نے کہا کہ بگاہ کملی روڈ بھی مکمل ہوگی ککنی نالہ پر پلی بنائیں گے اور ککنی بازار کی سڑک کو بھی پختہ کریں گے۔ مڈل سکول کی عمارت بہتر بنائیں گے بگاہ ڈسپنسری کے لئے بجٹ میں تیس لاکھ رکھے ہیں ۔۔ وزیر ہائر ایجوکیشن نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرایک مرتبہ پھر قوم اور مسلح افواج کو مبارک باد دی انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اس کامیابی سےملک پاکستان کو خوشیوں سے ہمکنار کیا۔ عاصم منیر سمیت تمام عسکری قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ ۔ قبل ازیں دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظفر ملک نے حلقے میں بلا تخصیص ترقیاتی کام کروائے ،راج محل کی محرومیوں کا ازالہ کیا،ظفر ملک کے قافلے میں شامل ہونا ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ ظفر ملک نے عام آدمی کی عزت نفس کا تحفظ کیا ۔وزیر ہائر ایجوکیشن بڑے مقصد کے لئے سیاست کرتے ہیں اس لئے آئندہ بھی کامیاب ہوں گے۔ ظفر ملک ٹکٹ کے محتاج نہیں انتخابی ٹکٹ ان کے محتاج ہیں۔ ہماری پارٹی اور نظریہ ملک ظفر ہیں ۔ جلسہ کے آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کی گئی

Related Articles

Back to top button