ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نوازکی طرف سے سائلین کی آسانی اور دفتری انتظامی امور کے حوالے سے عملی اقدامات جاری

18

بھمبر(پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری حق نوازکی طرف سے سائلین کی آسانی اور دفتری انتظامی امور کے حوالے سے عملی اقدامات جاری۔ ضلع کے مرکزی دفتر ڈی سی آفس کے سبزہ زار کی بیوٹیکفیشن کے حوالے سے اختتامی مراحل جاری۔ڈپٹی کمشنرنے سبزہ زار کا جائزہ لیا،تزئین و آرائش کی صورتحال،نئے گھاس پودوں کی کٹنگ کا مرحلہ دیکھا۔ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ،افسرمال نے یادگاری پودے بھی لگائے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ڈی سی آفس کسی بھی ضلع کا مرکزی دفتر ہوتاہے جہاں آنے والے سائلین کی سہولت کے لئے سبزہ زار،بیٹھنے کی جگہ کومزیدبہتر کیاجارہاہے۔بیوٹیفکیشن،صفائی ستھرائی،نئے پودوں کی افزائش،پودوں کی کٹنگ و دیگر کنٹرکٹشن و وال ورک کوبھی بہترکیاگیاہے،ڈپٹٹی کمشنر کی طرف سےسایہ دار درختوں کی بھی مناسب دیکھ بھال کے احکامات دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ڈی سی آفس کسی بھی ضلع کا کے دفاتر کاface سمجھاجاتاہے اور ہم سے جیسے ہرشخص صفائی ستھرائی کا خیال کرتاہے اسی طرح اپنے مرکزی دفتر کو بھی صاف ستھرا رکھاجائے۔

Comments are closed.