ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول کا رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ جیمل اور بنیادی مرکز صحت خیر ووال کا دورہ

20

بھمبر(پی آئی ڈی) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول کا رورل ہیلتھ سنٹر کوٹ جیمل اور بنیادی مرکز صحت خیر ووال کا دورہ۔

رورل ہیلتھ سنٹر کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے عملے کی حاضری، ڈیوٹی روسٹر، ادویات کا سٹور کا ریکارڈ کی پڑتال کی۔

 

تمام شعبہ جات جس میں ای پی آئی سینٹر، ایم سی ایچ سینٹر اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کے دفتر کی عمومی صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی پڑتال کی
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے24/7 عملہ کی موجودگی اور عوام الناس کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی

بیسک ہیلتھ سینٹر خیروال کے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے سینٹر کی عمومی صفائی ستھرائی، حاضری ریکارڈ، ادویات کا ریکارڈ، تمام شعبہ جات کے مجموعی کارکردگی اور روزانہ کی کارکردگی کی پڑتال کی اور چیزوں کو بہتر بنانے اور عوام الناس کو صحت کی بہترین سروسز باہم پہنچانے کے بارے میں سختی سے ہدایات جاری کی

Comments are closed.