لاڑکانہ رینج میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سیکیورٹی آرڈرز جاری
لاڑکانہ رینج میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سیکیورٹی آرڈرز جاری
DIGP جناب ناصر آفتاب صاحب کی ہدایات پر لاڑکانہ رینج میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی آرڈرز جاری کیٸے گٸے۔
جاری کردہ سیکیورٹی آرڈرز کے مطابق لاڑکانہ رینج کے پانچوں اضلاع میں اہم کاروباری مراکز, مویشی منڈیوں, بازاروں, شاپنگ مالز سمیت اور دیگر عوامی مقامات پر اضافی نفری سمیت (7200) پولیس افسران و جوانان تعینات کیٸے گٸے ہیں۔
مویشی منڈیوں میں آنے جانے والے تمام راستوں, ارگرد کے علاقوں میں خریداروں اور بیوپاریوں کی قومی شاہراہوں پر مسافروں کے سفر کو محفوظ اور انکے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنانے کے لیے خصوصی سیکیورٹی اقدامات کیٸے گٸے ہیں
لاڑکانہ رینج میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر اضلاع بھر کے مساجدوں, امام بارگاہوں اور کھلے مقامات پر ہونے والے (690) اجتماعات کی سیکیورٹی انتھاٸی سخت کرنے کے احکامات جاری کیٸے گٸے ہیں۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہروں میں بڑہتی ہوٸی رش کو مدنظر رکھتے ہوٸے ٹریفک پلان پر بھرپور عمل درآمد کرانے کے لیے رینج کے ایس ایس پی صاحبان کو ہدایات جاری۔
Comments are closed.