استامحمد۔عیدالاضحٰی کی تعطیلات میں عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈپٹی کمشنر استامحمد کا اہم اقدام
ڈپٹی کمشنر استامحمد عبدالرزاق خجک نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران عوامی شکایات و مسائل کے فوری تدارک کے لیے مختلف محکموں کے افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تعطیلات کے دوران عوامی مسائل کو بروقت حل کرنا اور سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم میں انتظامیہ، محکمہ صحت، واپڈا، پبلک ہیلتھ، میونسپل کارپوریشن اور گیس سپلائی کے متعلقہ افسران شامل ہیں، جن کے رابطہ نمبر درج ذیل ہیں تاکہ عوام اپنی شکایات براہ راست ان افسران تک پہنچا سکیں۔
انتظامیہ
عبدالرحمن، سپرنٹنڈنٹ، دفتر ڈپٹی کمشنر استامحمد – فون 03333688448.
علی گوہر مگسی، تحصیلدار استامحمد – فون .03337848482
محکمہ صحت
ڈاکٹر عبدالجبار سومرو، ایم ایس فون .03333701444
ڈاکٹر احمد علی گوپانگ، ایم ایس لیبر ہسپتال – فون .03332902610
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ
عبدالخالق فون۔03440367128
واپڈا
ہزار خان بوہڑ فون۔03337282303
میونسپل کارپوریشن
محمد وسیم فون۔03013781286
گیس سپلائی کے لیے
امان اللہ فون۔03322450516
دیہاتی علاقوں میں صحت کی سہولیات
صدام حسین ابڑو فون۔03330007769
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق خجک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے دوران کسی بھی مسئلے کی صورت میں ان افسران سے بلا جھجک رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔ یہ تمام افسران اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔
Comments are closed.