ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی سے زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت نے ملاقات کی
زیارت05مئی 2025: ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاءاللہ درانی سے زمیندار ایکشن کمیٹی زیارت نے ملاقات کی. اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے جائز مطالبات سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے زیارت کے واپڈا کے متعلقہ افسران کو بلا کر اور واپڈا کے حکام بالا سے رابطہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ عین سیزن میں باغات کے لیے پانی کی فراہمی ناگزیر ہے لہذا واپڈا اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زیارت کے زمینداروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا متعلقہ ڈیپاٹمنٹس کی اولین ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.