عیدالاضحی کے موقع پر کانگو وائرس (CCHF) کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر گوادر نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے
گوادر – عیدالاضحی کے موقع پر کانگو وائرس (CCHF) کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر گوادر نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ یہ ہدایات محکمہ صحت بلوچستان کے 4 جون 2025 کے مراسلے کی روشنی میں جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے قربانی کے جانوروں کی غیر منظم نقل و حرکت اور غیر محفوظ طریقوں پر قابو پانے کے لیے درج ذیل اقدامات کا حکم دیا ہے:
1. جانوروں کے لیے مخصوص، محفوظ مقامات کا تعین اور اسپرے و نگرانی کا بندوبست
2. غیر مجاز مقامات پر جانور رکھنے پر مکمل پابندی
3. عید کے دوران صفائی، آلائشوں کی فوری تلفی اور ویسٹ کلیکشن کا مؤثر نظام
4. ویٹرنری جانچ اور انسداد کانگو اسپرے کی لازمی پابندی
5. صحت، لائیوسٹاک، بلدیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مکمل ہم آہنگی
6. ڈپٹی کمشنر نے عوامی آگاہی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بروقت اقدامات سے ایک بڑے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔ عوامی صحت کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Comments are closed.