اہم خبریںبین الاقوامی

مشرقِ اوسط ِ شمالی افریقا کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی ایم بی سی گروپ سعودی عرب میں میں نیاصدر دفترقام کریگی،معاہدے پر دستخط

ریاض(این این آئی)مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا کی سب سے بڑی میڈیا کمپنی ایم بی سی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں اپنے نئے ہیڈ کوارٹر(صدر دفاتر) کے قیام کے لیے حکومت کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دست خط کردیئے۔ایم بی سی کا نیا ہیڈ کوارٹر الریاض میڈیا سٹی میں قائم کیا جائے گا۔یہ ثقافت ، میڈیا اور ٹیکنالوجی کے شعبوں کا کاروباری مرکز ہے۔ایم بی سی گروپ اس نئے کاروباری مرکز سے آیندہ پانچ سال میں کام شروع کردے گا۔الریاض میڈیا سٹی منصوبے کے چیئرمین شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان آل سعود اور ایم بی سی گروپ کے بورڈ کے چیئرمین شیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے منگل کے روز اس نئے ہیڈ کوارٹر کے قیام کے لیے ایک سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔ایم بی سی کے اس وقت صدر دفاتر دبئی میڈیا سٹی میں قائم ہیں۔ عرب دنیا کا یہ بڑا میڈیا ادارہ مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا (مینا) کے خطے میں آباد قریباً اٹھارہ کروڑ ناظرین کو ٹی وی کا مواد پیش کرتا ہے۔یہ گروپ خبری اور تفریحی موادسمیت مختلف نشریات پیش کرتا ہے۔شیخ ولید آل ابراہیم نے کہا کہ الریاض میں نئے صدر دفاتر کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ گروپ سعودی عرب میں ہونے والی ترقی کے ساتھ ساتھ چلنا چاہتا ہے،وہ میڈیا،تفریحی شعبے اور سکرین کے مواد کی تیاری کے لییایک کھلے، ترقی یافتہ اور معاون سازگار ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’’ہم پورے خطے میں اپنی قیادت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ہم بالخصوص ویڑن 2030ء کے اعلان کے بعد سے سعودی عرب میں بروئے کار لائی جانے والی اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کے نتیجے میں ہونے والی شاندار ترقی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button