بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کلی رمضان کوئٹہ میں مضر صحت سبزیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن – 70 ایکڑ پر کاشت سیوریج واٹر سے سیراب فصلیں تلف

20

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کلی رمضان کوئٹہ میں مضر صحت سبزیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن – 70 ایکڑ پر کاشت سیوریج واٹر سے سیراب فصلیں تلف

(کوئٹہ، 4 جون 2025)

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا سیوریج کے پانی سے کاشت کردہ مضر صحت سبزیوں کو تلف کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ اتھارٹی کے جاری کریک ڈاؤن کے دوران کلی رمضان کوئٹہ میں 70 ایکڑ سے زائد اراضی پر کاشت کی گئی سبزیاں تلف کر دی گئیں، جن میں گوبھی، بینگن، مرچ، پودینہ اور کدو کی فصلیں شامل تھیں۔کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ متعلقہ سبزیاں بدبو دار اور آلودہ سیوریج کے پانی سے سیراب کی جا رہی تھیں جو انسانی صحت کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہیں۔ اتھارٹی کی آپریشن ٹیموں نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف فصلوں کو تلف کیا بلکہ ذمہ داران کو نالوں کے پانی سے کاشت کردہ سبزیوں کے انسانی صحت پر ممکنہ نقصانات بارے بھی آگاہ کیا۔ ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک کےمعیار پر کسی قسم کا سمجھوتا قبول نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو صاف، محفوظ اور صحت بخش غذا کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ایسی تمام سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جو فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا پیغام واضح ہے “زہریلی سبزیاں نہیں، صرف صحت بخش خوراک ” اور یہ مشن ایک محفوظ، صحت مند اور خوشحال بلوچستان کے خواب کی تعبیر ہے۔اتھارٹی کی جانب سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ مضر صحت خوراک یا مشکوک زرعی سرگرمیوں کی نشاندہی سے متعلق بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو اطلاع دیں تاکہ صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Comments are closed.