“پروجیکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی” کا پہلا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد جو کہ اس کمیٹی کے چیئر بھی ہیں کی سربراہی میں آج سول سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا

24

ڈیپارٹمنٹ آف ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان کے تحت ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے گلگت بلتستان میں جاری منصوبوں کے اہداف کو اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں حاصل کرنے کے لیے تشکیل دی گئی “پروجیکٹ ایمپلیمنٹیشن کمیٹی” کا پہلا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ڈویلپمنٹ) گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد جو کہ اس کمیٹی کے چیئر بھی ہیں کی سربراہی میں آج سول سیکریٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔

 

جس میں ہیڈ آف کوآوپریشن یوروپین یونین پاکستان/کو-چئیر Mr Jeroen Willem نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اِن کے علاوہ GIZ کی ہیڈ آف پروگرام فار پاکستان Ms Franzika Seal، کنٹری ڈائریکٹر یوروپین یونین پاکستان محترمہ سعدیہ عین اللّہ، برٹش کونسل پاکستان کی پروگرام منیجر محترمہ مہر زہرا، پروگرام کمپوننٹ منیجر GIZ TVET SSP طاہر خان، سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن گلگت بلتستان فرید احمد، گلگت بلتستان کے ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز (کمیٹی کے ممبرز)، AKRSP گلگت بلتستان کے جنرل منیجر/ممبر، نیوٹیک گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر/ممبر اور چیمبر آف کامرس (میل اینڈ فی میل) گلگت بلتستان کے نمائندوں/ممبرز نے شرکت کی۔

Comments are closed.