پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کا سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں پر شدید ردعمل

22

 کوئٹہ: تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں نے محمود خان اچکزئی کے اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کو غیر آئینی قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داد شاہ کاکڑ، پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسوں پر پابندی یا دفعہ 144 کے نفاذ کے ذریعے سیاسی سرگرمیوں کو محدود کرنا جمہوری عمل کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کا مرکزی جلسہ 7 نومبر کو اور پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کا جلسہ 2 دسمبر کو ضلع کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اگر ان جلسوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی یا حالات خراب ہوئے تو ذمہ داری متعلقہ اداروں اور وزیراعلی بلوچستان پر ہوگی۔

Comments are closed.