نصیرآباد انتظامیہ نے قومی شاہراہ پر تجاوزات اور ٹریفک رکاوٹوں کے خلاف کارروائی کی

20

 نصیرآباد، 3 نومبر 2025 – عسکر انٹرنیشنل رپورٹ:

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی ہدایت پر قومی شاہراہ پر غیر قانونی رکشے، ڈاٹسن اور اسٹالز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ، ایس پی ٹریفک عبدالعزیز سرپرہ اور چیف افیسر سلیم خان ڈومکی نے کارروائی کی نگرانی کی۔

ڈرائیورز اور ریڑھی بانوں کو سخت تنبیہ کی گئی کہ وہ شاہراہ پر غیر قانونی کاروبار یا رکنے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور حادثات کے امکانات کم ہوں۔ انتظامیہ نے عوام کے لیے صاف اور محفوظ سفر کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا۔

Comments are closed.