بلوچستان سول ڈیفنس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی صلاحیتیں مزید بہتر کر دیں

16

 نصیرآباد، 3 نومبر 2025 – عسکر انٹرنیشنل رپورٹ:

بلوچستان سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے صوبے بھر میں عوامی تحفظ کو مزید مؤثر اور منظم بنایا ہے۔ ڈائریکٹر علی محمد زہری، ڈپٹی ڈائریکٹر عنایت بلوچ اور ڈی ایس پی ارشاد علی ہیجوانی کی نگرانی میں اسکواڈ کے اہلکار 24/7 الرٹ رہتے ہیں اور جدید بم ڈسپوزل سوٹ، ڈیٹیکٹرز، روبوٹک کٹس اور تکنیکی آلات کے ساتھ ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل دیتے ہیں۔

اہلکار مشکوک اشیاء کی نشاندہی، ان کو ناکارہ بنانے، عوامی مقامات اور سرکاری دفاتر میں حفاظتی اقدامات کی جانچ، اور تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پر آگاہی مہم میں مصروف ہیں۔ سول ڈیفنس کی یہ کاوشیں صوبے میں امن، عوامی اعتماد اور خوف کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

Comments are closed.