گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں بدعنوانی کے خلاف سیمینار
نصیرآباد، 3 نومبر 2025 – عسکر انٹرنیشنل رپورٹ:
ڈائریکٹوریٹ آف کالجز بلوچستان اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈیرہ مراد جمالی میں “بدعنوانی سے انکار” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ نصیرآباد ڈویژن کے مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات نے اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا۔
مقررین نے طلبہ کو دیانتداری، شفافیت اور انصاف کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی تاکہ ایک مضبوط اور پاکیزہ معاشرہ تشکیل پاسکے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو شیلڈز اور انعامات سے نوازا گیا۔
Comments are closed.