سبی کے معروف تاجر سیٹھ اچھن میاں انتقال کر گئے

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
سبی | 2 نومبر 2025ء

سبی کے معروف تاجر سیٹھ اچھن میاں مختصر علالت کے باعث کوئٹہ میں انتقال کر گئے۔ مرحوم سبی پریس کلب کے صحافی افضال رضا، میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے چیف کیمرہ مین جمال انس، اور ڈگری کالج سبی کے محمد اقبال کے والد تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ آج دوپہر 2 بجے ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں حضرت پیر صالم شاہ بخاری قبرستان سبی میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ صدیق آباد، ریلوے نزد کالونی، سبی میں ہوگی۔
مرحوم کی وفات پر سماجی، تجارتی اور صحافتی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments are closed.