گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا افغانستان میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور | 3 نومبر 2025ء

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا افغانستان میں زلزلہ سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افغانستان کے شہر مزار شریف اور ملحقہ علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں، اور افغان حکومت و عوام سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

Comments are closed.