اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن — خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار، 37 کلو منشیات برآمد، مالیت 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد | 3 نومبر 2025ء

انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ 37 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی جس کی مالیت 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں منشیات اسمگلنگ کے بین الاقوامی و ملکی نیٹ ورکس کے خلاف بھرپور مہم کا حصہ ہیں۔


بین الاقوامی کارروائیاں

1. شاہراہِ فیصل کراچی پر کورئیر آفس سے نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں کپڑوں میں جذب 8 کلو آئس برآمد۔

2. شاہراہِ فیصل پر ہی ایک اور کارروائی کے دوران لندن جانے والے پارسل سے فیس ماسک میں چھپائی گئی 2.6 کلو ہیروئن برآمد۔

ملکی کارروائیاں

1. پنڈی پل بنوں روڈ، کوہاٹ پر ایک خاتون کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد۔

2. کلفٹن، کراچی میں واٹر کولر میں چھپائی گئی 400 گرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

3. چوساک، ضلع کیچ (بلوچستان) میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلو ہیروئن برآمد۔

تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترجمان اے این ایف

Comments are closed.