سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی خان گڑھ آمد، سردار مہر خاندان سے تعزیت

21

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گھوٹکی | 2 نومبر 2025ء

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی خان گڑھ آمد، سردار مہر خاندان سے تعزیت

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن خان گڑھ، گھوٹکی پہنچے جہاں انہوں نے ایم این اے سردار علی گوہر خان مہر، سردار علی نواز خان مہر سے ان کی والدہ کے انتقال پر، اور صوبائی وزیر چیف سردار محمد بخش خان مہر سے ان کی چچی کے انتقال پر تعزیت کی۔

شرجیل انعام میمن نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی، ایم این اے اسد عالم خان نیازی، صوبائی وزیر مکیش چاولہ، معاونِ خصوصی قاسم نوید قمر اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Comments are closed.