
صدر مملکت آصف علی زرداری کا بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا
بھارت اپنی پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، صدر مملکت
دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، صدر مملکت
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، صدر مملکت
دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت
صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار



